HomeHome  PortalPortal  GalleryGallery  FAQFAQ  SearchSearch  MemberlistMemberlist  RegisterRegister  Log inLog in  

Share | 
 

 حروف پریشاں

Go down 
AuthorMessage
ملک بلال
Admin
avatar

Posts : 714
Join date : 26.11.2010

09062012
Postحروف پریشاں

کیا کرے زندگی
اس کو ہم جو ملے
اس کی جاں
کھا گئے
رات دن کے گلے
Back to top Go down
Share this post on: diggdeliciousredditstumbleuponslashdotyahoogooglelive

حروف پریشاں :: Comments

avatar
Re: حروف پریشاں
Post on Sat Jun 09, 2012 3:53 am by ملک بلال
زندگی بھی کیا خوب ہم سفر ہے۔ ہر موڑ پر اپنی مرضی کرتی ہے۔ انسان کسی اور طرف جانا چاہتا ہے مقدر کے ایسے بھنور اس کی راہ میں بچھاتی ہے کہ وہ یہ تک بھول جاتا ہے کہ وہ کس طرف جانا چاہتا تھا، کدھر آ نکلا اور کدھر جا رہا ہے۔ بس چلتا چلا جا رہا ہے۔ سفر مقدر ہے یا مقدر ایک سفر ہے۔ میں نہ سمجھ پایا۔ شاید یہ بات سمجھنے یا سمجھانے کی ہے بھی نہیں۔ بس گزارنے کی ہے۔ کسی نے کہا تھا۔ "ہم بھی کیا یاد کریں گے کہ خدا رکھتے تھے" میں یہی بات زندگی کے بارے میں کہوں گا۔
avatar
Re: حروف پریشاں
Post on Sat Jun 09, 2012 3:59 am by ملک بلال
اگر زندگی خوبصورتی کا نام ہے
تو اسے تہماری مسکان سے تعبیر کرتا ہوں

اگر زندگی خوشی کا نام ہے
تو تمہارے ساتھ سے زیادہ کیا خوشی ہو گی

اگر زندگی راز ہے
تو وہ راز تمہاری صورت میں جھ پر عیاں ہوا

اگر زندگی کو غم کہا جائے
تو تمہارا ہجر اس غم کی مجسم تشریح ہے

اگر زندگی ایک حقیقت ہے
تو تم روز روشن کی طرح عیاں ہو

اگر زندگی ایک خواب ہے
تو میرے سپنے تمہاری یادوں سے معطر ہیں
avatar
Re: حروف پریشاں
Post on Sat Jun 09, 2012 4:16 am by ملک بلال
اگر زندگی کاروبار ہے
تو تم گارگہَ ہستی کی کل کمائی ہو

اگر زندگی ایک سفر ہے
تو تمہارے ہاتھوں کا لمس مجھے اس سفر پہ رواں دواں رکھے ہوئے ہے
Re: حروف پریشاں
Post  by Sponsored content
 

حروف پریشاں

Back to top 

Page 1 of 1

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
 :: my blog-
Jump to: